1,213
views
views
چین اور بھارت میں اس وقت سرحدی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور گزشتہ ہفتے چینی فوج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اس میں نریندر مودی کی حکومت شدید دباؤ میں ہے جب کہ چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی جاری ہے۔

بھارت نے لپ سنکنگ کے ذریعے مختصر ویڈیو بنانے والی مقبول ترین چینی ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے میں اپنی ایپ لانچ کر دی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اب بھارت نے چینی ایپ ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی ایپ 'چنگاری' لانچ کی جسے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ سے زائد صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔
اس نئی ایپ چنگاری کے ذریعے صارفین ٹک ٹاک کی طرح لپ سنکنگ کرکے مختصر ویڈیوز بنا سکتے ہیں جب کہ اس ایپ کو سماجی رابطوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے کیوں کہ اس میں صارفین کو پیغامات بھیجنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کی مقبول ترین چینی ایپ ٹک ٹاک کو بھارت میں بھی کروڑوں صارفین کی جانب سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment