views

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح عراقی سفارت خانے کے قریب پولیس کمپاؤنڈ کے پاس مسلح افراد اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے بعد ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
افغان حکام کے مطابق اس بات کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور کسے نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے مسلح شخص نے سفارتخانے کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد علاقے میں دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
پولیس حکام نے واقعے میں 4 حملہ آوروں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی، اسپیشل پولیس کمانڈوز کے آپریشن میں 3 حملہ آور مارے گئے تاہم پولیس نے حملے میں کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرائسس رسپانس یونٹ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سفارت خانے کے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کابل میں سرکاری ملازمین پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Comments
0 comment