1,907
views
views
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی نوازشریف سے ملاقات 2 سے 3 بجے کے درمیان ہوگی اور اس دوران پیپلزپارٹی کے اہم رہنما بھی پارٹی چیئرمین کے ہمراہ ہوں گے۔
لاہور:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ملاقات کریں گے۔
بلاول بھٹو کی جانب سے ہفتے کو محکمہ داخلہ کو درخواست دی گئی تھی جس میں نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت طلب کی گئی تھی اور اجازت ملنے کی صورت میں قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے نام بلاول کے ساتھ ملاقاتیوں میں شامل تھے تاہم بعد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مزید دو رہنماؤں کو ملاقاتیوں میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی۔
پنجاب حکومت نے پیپلزپارٹی کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد علی قاسم گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہوں گے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کی خیریت دریافت کریں گے۔
Comments
0 comment