بلاول کی کٹھ پتلیوں کے عالمی دن پر وزیراعظم کو ٹوئٹر پر مبارکباد
بلاول کی کٹھ پتلیوں کے عالمی دن پر وزیراعظم کو ٹوئٹر پر مبارکباد
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کٹھ پتلیوں کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان کو کٹھ پتلی قرار دے کر مبارکباد دے دی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کو وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کا حوالہ دیا اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹیگ کردیا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم عمران خان پر گزشتہ چند ماہ سے شدید تنقید کررہے ہیں اور انہیں ایک کٹھ پتلی وزیراعظم قرار دے درہے ہیں۔

View image on Twitter

اس سے قبل کی گئی ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وفاقی وزراء اور کالعدم تنظیموں کے درمیان مبینہ رابطوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے والے وفاقی وزراء کو اب تک برطرف نہیں کیا۔


پی پی چیئرمین نے گزشتہ روز اسلام آباد سے حراست میں لیے گئے اپنے کارکنان سے متعلق کہاکہ ہمارے پر امن اور جمہوری سیاسی کارکنان اب تک حراست میں ہیں۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations