views

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چالیس سالہ جوسی پین ریپی کیو جو سلطان قدارات گاؤں کے رہائشی ہیں اُن کے گھر میں پلی ہوئی بکری نے دو بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک بہت ہی خوفناک اور عجیب الخلقت تھا۔
کسان کا کہنا تھا کہ ’میں ایک کام سے باہر گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو دیکھا کہ بکری کے پاس عجیب اور خوفناک مخلوق موجود ہے جسے بکری پیار کررہی ہے‘۔
مصر: ساحل پرعجیب الخلقت مخلوق اچانک نمودار، شہری خوفزدہ
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک بچے کی شکل انسان اور ایک جانور سے ملتی جلتی تھی، اس کی پیدائش ہمارے لیے کوئی برا پیغام ہوسکتی ہے کیونکہ اس طرح کی مخلوق کا پیدا ہونا اچھا شگون نہیں۔

کسان کا کہنا تھا کہ ’بکری نے ایک ساتھ دو بچے دیے جن میں سے ایک تو بالکل نارمل تھا جب کہ دوسرے کو دیکھنے والے ’بھوت‘ یا کوئی اور پراسرار مخلوق قرار دے رہے ہیں‘۔
علاقہ مکینوں میں سے جن لوگوں نے نومولود بچے کو دیکھا تو انہوں نے اسے آدھا انسان اور آدھا خنزیر قرار دیا، حیران کن طور پر بکری اس بچے کی ایک ماں کی طرح دیکھ بھال بھی کررہی تھی۔
جانوروں کے ڈاکٹر اگپیتا سیلسیز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بچے کی پیدائش کے شازونادر واقعات پیش آتے ہیں البتہ اس حوالے سے گھبرانے یا خوفزدہ ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ جنیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ممکن ہے۔

اُن کا کہناتھا کہ ممکنہ طور پر بکری کو حمل کے دوران کسی مچھر نے کاٹا ہوگا جس کی وجہ سے وہ کسی جنیاتی بیماری میں مبتلا ہوئی اور ایسے بچے کی پیدائش ہوئی۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق دونوں بچے اور ماں گزشتہ روز جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔
Comments
0 comment