1,336
views
views
چیئرمین نادار عثمان مبین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین نادار عثمان مبین نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کا سسٹم تیار ہے اور اس حوالے سے رجسٹریشن جاری ہے۔
چیئرمین نادار نے کہا کہ عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم کریش نہیں ہوا تھا تاہم اس سسٹم کے ضمنی انتخابات میں استعمال کے بارے میں کوئی علم نہیں۔
اس سے قبل عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے چیئرمین نادار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
Comments
0 comment