views

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ آج کشمیریوں کی سسکیوں کو ہاؤس آف کامنز میں سُنا گیا ہے، کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام جماعتیں متفق ہیں یہاں تک کہ بھارتی دانشوروں نے بھی کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے، روز قتل اور عصمت دری کے واقعات ہوتے ہیں لیکن بھارت نے ذمے داروں کے خلاف ایک بھی مقدمہ نہیں چلایا اور اب بھارت کی کشمیریوں پر ظلم و بربریت کو دنیا جان چکی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر حریت رہنما میر واعظ کا پاسپورٹ بھارتی قابض انتظامیہ نے ضبط کر رکھا ہے جب کہ بھارت کشمیر کو باہمی مسئلہ کہتا ہے اور پھر مذاکرات بھی نہیں کرتا۔
Comments
0 comment