برطانوی شاہی جوڑا موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کرے گا
برطانوی شاہی جوڑا موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کرے گا
دفترخارجہ کی دعوت پر شہزادہ ولیم اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

لندن: برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں جو پاکستان کے دفتر خارجہ کی دعوت پر ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان آئیں گے۔ 

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ دورہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کا عکاس ہے۔ 

View image on Twitter


نفیس زکریا کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں، پاکستان کے عوام برطانوی ملکہ کے 1961 اور 1997 کے دورے کو تاحال نہیں بھولے، پاکستان کی حکومت اور عوام شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن استقبال کے منتظر ہیں۔

برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلے دورہ ہے، ولی عہد شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations