1,132
views
views
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوازشریف کا علاج نہ کراناجرم ہے، بیمارشخص کوسیاسی انتقام کانشانہ بناناصرف کم ظرفی ہے۔

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے نوازشریف کی صحت پر تشویش اور فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزراای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک جاسکتے ہیں، ملک کوجوہری طاقت بنانے والے کو علاج گاہ لیجانے کی اجازت نہیں۔
ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج نہ کرنا جرم ہے، ایک بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کم ظرفی ہے، وزراء ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک جاسکتے ہیں لیکن ملک کو جوہری طاقت بنانے والے کو علاج گاہ لے جانے کی اجازت نہیں۔
(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کا فخر ہے، میڈیکل بورڈز کی رائے نہ ماننا حکومت کی بدنیتی اور اخلاقی پستی ظاہر کرتی ہے، نوازشریف کو بلا تاخیر عارضہ قلب کی سہولیات رکھنے والی علاج گاہ منتقل کیا جائے۔
Comments
0 comment