چین میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک
چین میں آئل ٹینکر میں دھماکے  سے 19 افراد ہلاک
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہو گئی۔


متاثرہ علاقے میں 2600 کے قریب ریسکیو ورکرز موجود ہیں جو امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں: میئر لیانگ شینگ گاؤں۔ 

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ روز چین کے صوبے زی جیانگ میں ہونے والے دھماکے میں 170 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے۔

چینی میڈیا کے مطابق ایل این جی سے بھرا ٹرک زی جیانگ میں ہائی وے پر دھماکے سے تباہ ہو گیا تھا، آئل ٹینکر میں دوسرا دھماکا ہائی وے پر ایک فیکٹری کے قریب ہوا جس سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

لیانگ شینگ گاؤں کے میئر زو منگلاین کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں 2600 کے قریب ریسکیو ورکرز موجود ہیں جو امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations