ایدھی کی خدمات کا اعتراف،50روپے کا یادگاری سکہ جاری
ایدھی کی خدمات کا اعتراف،50روپے کا یادگاری سکہ جاری
عبدالستار ایدھی کی انسانیت دوست خدمات کے اعتراف میں حکومت نے50 روپے کایادگاری سکہ جاری کردیا۔

Edhi Ki Khidmaat Ka Etraaf 50 Rupe Ka Yaad Gaari Sikka Jaari

اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر اسٹیٹ بینک نے فیصل عبدالستار ایدھی کو اعزازی سکہ پیش کیا۔

سکے کے ایک جانب ایدھی صاحب کی شبیہ جبکہ دوسری جانب چاند تارا ہے، سکے پر’ عہد انسانیت عبدالستار ایدھی‘ کندہ ہے۔

اس موقع پر فیصل ایدھی نے اپنے خطاب میں عبدالستار ایدھی کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایدھی صاحب کی انسانیت دوست خدمات کا شمار مشکل ہے سکہ ایدھی صاحب سے محبت کا اظہار ہے ۔

تقریب میں اسٹیٹ بینک بینکنگ سیکٹر کارپوریشن کے صدرقاسم نواز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations