views
سوشل میڈیا کی مہربانی سے ہمیں علم ہوا کہ متعدد عالمی شخصیات نے بھی چیف جسٹس کے ڈیم فند میں عطیات دیئے ہیں
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کے لیے فنڈ اور چندے کا اعلان کیا کیا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے 'فیک نیوز' یعنی جھوٹی خبروں کی بھرمار ہوگئی۔
یہ تو ایک حقیقت ہے کہ ڈیم کی تعمیر پاکستان کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نہایت اہم ہے اور لوگ اس کے لیے حسبِ حیثیت چندہ بھی فراہم کر رہے ہیں، لیکن سوشل میڈیا کی مہربانی سے ہمیں علم ہوا کہ متعدد عالمی شخصیات نے بھی چیف جسٹس کے ڈیم فند میں عطیات دیئے ہیں۔

اس سلسلے میں سب سے پہلے فیس بک پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منسوب ایک جعلی پیج پر پوسٹ کیا گیا کہ امریکی نژاد پاکستانی ارب پتی شاہد خان نے ڈیم فنڈ میں 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی اور شاہد خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے ڈیم فند کے لیے ایک ہزار ڈالر عطیہ کیے ہیں۔
بانی فیس بک مارک زکربرگ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے حوالے سے بھی ایسی ہی خبریں سامنے آئیں۔

مارک زکربرگ کی جانب سے منسوب ایک جعلی ٹوئیٹ میں ڈیم فنڈ کے لیے 5 ملین ڈالر جبکہ بل گیٹس کی جانب سے 3 ملین امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا۔
دوسری جانب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے بارے میں بھی یہ خبریں پھیلائی گئیں کہ انہوں نے 10 ملین ڈالر کی رقم ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے، جو سراسر بے بنیاد نکلیں۔
یہ حقیقت ہے کہ سوشل میڈیا معلومات کی فوری فراہمی کا اہم ذریعہ بن چکا ہے، لیکن کون سی خبر جھوٹی ہے اور کون سی سچی، اس بارے میں معلوم کرنا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے۔
Comments
0 comment