views

اگر ضابطہ کار کی خلاف ورزی کی روش برقرار رہی تو ٹرانسپورٹ بند کرنے کا سوچیں گے: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ—
گزشتہ دنوں سندھ حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کو ضابطہ کار کے تحت گاڑیاں چلانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن چند ہی دنوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کو ضابطہ کار کی خلاف ورزی کی سیکڑوں شکایات موصول ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا تھاکہ ڈرائیورز، پبلک ٹرانسپورٹرز اور مسافر ضابطہ کار پر عمل نہیں کررہے جب کہ بسوں، کوچز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر جرمانے کیے ہیں، اگر ضابطہ کار کی خلاف ورزی کی روش برقرار رہی تو ٹرانسپورٹ بند کرنے کا سوچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی اور انٹر ڈسڑکٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار ہے۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت نے 3 جون سے ٹرانسپورٹرز کو ضابطہ کار کے تحت اندرون شہر گاڑیاں چلانے کی اجازت دی تھی۔
Comments
0 comment