دنیا کا بلند ترین برفیلا پارک
دنیا کا بلند ترین برفیلا پارک
گلگت بلتستان میں واقع کے ٹو کا پہاڑ ماونٹ ایورسٹ کے بعد دوسری بلند ترین چوٹی ہے جو پاکستان میں واقع ہے، سونے پر سہاگہ کہ دُنیا کا لمبا ترین

 


24589196821_05ddc9a56e_c

گلشئیر بلتورہ بھی اسی کے ساتھ واقع ہے جس کی سنو لیک اور بلتورہ سے اس بلند چوٹی کے نظارے غیر ملکی سیاحوں کے لئے بہت کشش رکھتے ہیں لیکن گزشتہ چند سالوں سے ان برفانی علاقوں میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے جہاں لوکل آبادی ڈر کا شکار ہے وہی پر غیر ملکی بھی بہت فکر مند ہیں کہ زمین پر واقع اس جنت کو انسان کی اپنی ہی لا پرواہیاں تباہی کے دہانے پر لے کر جا رہی ہیں۔ اور انکو روکنا اب انسان کے بس میں شاید نہیں رہا کیونکہ ترقی کی دوڑ نے انسان کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا ہے۔

the-mountain-company-photos-1

انہی غیر ملکی سیاحوں میں اٹلی کے سیاح ان برفانی چوٹیوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ اٹالین یہاں آ کر نہ صرف ان خوبصورت علاقوں کی سیر کرتے ہیں بلکہ وہ ان چوٹیوں پر تحقیق کر کے بین الاقوامی یونیورسٹیز میں ریسرچ پیپرز بھی شائع کرواتے ہیں۔ شاید یہی وجہ تھی کہ اٹلی کی حکومت نے پاکستان میں واقع اس جنت کو انسانوں کی پیدا کی گئی ماحولیاتی تباہی سے بچانے کے لئے قدم اُٹھایا اور اقوام متحدہ سے ملکر کے ٹو کو قراقرم پارک میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسی سلسلے میں چند روز پہلے وفاقی دارلحکومت میں معاہدے پر دستخط بھی ہو گئے جس میں وزیر ماحولیاتی تبدیلی، زاہد حامد اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلی احسن نے شرکت کی اور بین الاقوامی نمائندوں کو یہ یقین دلایا کہ وہ اس پراجیکٹ میں ان سے بھر پور تعاون کرینگے۔

k2_70009246-56a16a343df78cf7726a881f

اس میں کوئی شک نہیں کہ ان جنت نما چٹانوں کو بچانے کے لئے یہ ایک بہت اچھا قدم ہے لیکن یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہماری حکومت کہاں سو رہی ہے کہ ہمارے ملک کی جنت نظیر وادیوں اور علاقوں کو محفوظ بنانے کے لئے غیر ملکی اقوام کو خیال آ گیا لیکن ہماری قوم ابھی بھی سو رہی ہے۔ یہاں تک کے پاکستان کو ملنے والے میٹھے پانی کا ذریعہ یہی گلشیئرز ہیں، مون سون میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سبب بھی یہی گلشئیرز ہیں۔ اگر یہ یوں ہی پگھلتے رہے تو ہماری آنے والی نسلیں نہ صرف قدرتی حسن سے محروم ہونگی بلکہ پانی کی کمی اور تباہیاں بھی انکا مقدر بنیں گی کیونکہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے نہ ہی ہمارے پاس ڈیمز ہیں نہ ہی سیلاب سے بچاو کے لئے کوئی مناسب پلان جو ہمیں ان برفانی حملوں سے بچا سکیں۔ ایسے میں بس یہی دعا کی جا سکتی ہے کہ اس برفیلے پارک کو دیکھ کے ہی اللہ ہمارے حکمرانوں کو جگا دے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations