1,375
views
views
نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم بدل سکتا ہے لیکن حکومت کی پالیسیاں وہی رہیں گی۔

وفاقی کابینہ کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کے لئے مشاورتی عمل جاری ہے اور آئندہ ایک دو روز میں کابینہ حلف اٹھا لے گی۔
نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور جائیں گے۔
سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ فی الوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا اس پر مشاورت جاری ہے اور جلد کابینہ حلف اٹھا لے گی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کو 4 دن میں بھاری اکثریت سے بحال کیا جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیزی سے مکمل کیا جائے۔
Comments
0 comment