views

اس ایل ای ڈی کی لمبائی محض 26 ملی میٹر جب کہ اس کی چوڑائی 5 ملی میٹر ہے، یہ لائٹ پانی کے اندر کام کرنے سمیت ہر طرح کے موسم میں بھی کام کرنے کے قابل ہے۔

سان فرانسسکو کی سلاغاث نامی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ اس ایل ای ڈی لائٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بجلی سے چارج ہونے کے بجائے واچ کو چلانے والے تین چھوٹے سیل کی مدد سے چلتی ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دنیا کی اس چھوٹی ترین ایل ای ڈی لائٹ کی روشنی خود سے 3 گنا بڑی لائٹ سے زیادہ ہے۔

اس کمپنی کی جانب سے اس سے پہلے بھی چھوٹی اور اچھوتے ڈیزائن کی حامل لائٹس تیار کی جاچکی ہیں، تاہم کمپنی کے مطابق یہ ان کی سب سے چھوٹی اور بہترین لائٹ ہے۔
پستول کی گولی کی طرح دکھائی دینے والی یہ ایل ای ڈی لائٹ سمندر میں تحقیقات کے لیے جانے والے افراد کو بھی ہنگامی حالات میں مدد فراہم کرسکتی ہے، جب کہ اسے سفر میں بھی آسانی کے ساتھ لے جایا جاسکتا ہے۔

Comments
0 comment