views


دونوں نے 25 سے 26 نومبر کے درمیان لندن سے ٹرین میں ایمسٹرڈیم سے اپنے سفر کا آغاز کیا جس کے بعد وہ پیرس اور برسلز تک پہنچے۔

برسلز پہنچنے کے بعد برلن تک کا سفر انہوں نے جہاز سے کیا، برلن پہنچتے ہی ایڈم اور کرس بس سے پراگ کے لیے روانہ ہوئے، پھر انہوں نے دوسری فلائٹ لی اور براٹسلاوا پہنچے۔

ورلڈ ریکارڈ بنانے کا عزم لیے دونوں دوستوں نے اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے ٹرین میں وینیا کا تک سفر کیا اور وینیا پہنچ کر بڈاپسٹ جو کہ ان کی آخری منزل تھی آخر کار وہاں پہنچ گئے۔

اس پورے سفر میں ایڈم اور ان کے ساتھی کرس کو 23 گھنٹے اور 50 منٹ کا وقت لگا جس کے بعد ان دوںوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

ایڈم کا کہنا تھا اس ریکارڈ کو بنانے سے قبل انہوں نے 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ ممالک کی سیر کرنے کا ریکارڈ بھی توڑا تھا اور اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے بھی انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر ان سب کے باوجود پورے سفر میں ان دونوں کو بے حد مزا آیا۔
Comments
0 comment