چیف جسٹس کے جعلی اکاؤنٹس بند کرنے کے لئے فیس بک انتظامیہ اور پی ٹی اے سے مدد طلب
چیف جسٹس کے جعلی اکاؤنٹس بند کرنے کے لئے فیس بک انتظامیہ اور پی ٹی اے سے مدد طلب
ایف آئی اے نے چیف جسٹس پاکستان کے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دئے ہیں۔


چیف جسٹس پاکستان آصف کھوسہ کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے معاملے پر ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔

اس سلسلے میں ملزمان کی شناخت کیلئے فیس بک انتظامیہ اور پی ٹی اے سے مدد طلب کی گئی ہے۔

ساٸبر کراٸم سیل نے پی ٹی اے اور فیس بک انتظامیہ کو تحریری درخواست دیدی ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے نام سے سوشل میڈیا پر 5 جعلی اکاؤنٹس بنے ہوٸے ہیں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کیخلاف کاررواٸی کا حکم دیا تھا۔

تین روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، پی ٹی اے اور ایف آئی اے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس بات کی وضاحت کی تھی کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے نام پر بنے تمام ٹویٹر اکاؤنٹس اورفیس بک پیجزجعلی ہیں ۔

ترجمان نے سوشل میڈیا پر تمام جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردیتے ہوئے کہا تھا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے تمام جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سمیت کئی اہم شخصیات کے نام پر بنے جعلی اکاؤنٹس کو بند کیا گیا تھا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations