’فنٹاسٹک ٹی‘، باکسر عامر کا ابھی نندن کا نام لیے بغیر چائے پکڑ کر بھارت پر طنز
’فنٹاسٹک ٹی‘، باکسر عامر کا ابھی نندن کا نام لیے بغیر چائے پکڑ کر بھارت پر طنز
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کشمیری چائے کو عمدہ چائے قرار دیدیا۔


پاکستان نے 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے جس میں سے ایک کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا تھا۔

پاکستان نے اپنی حدود میں گرنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لے لیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اگلے ہی روز رہا کر دیا گیا تھا۔

بھارتی پائلٹ نے دوران حراست پاکستان آرمی کے پیشہ ورانہ برتاؤ اور چائے کی بہت تعریف کی تھی۔

باکسر عامر خان نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

عامر خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ فنٹاسٹک چائے، کشمیری چائے۔

Embedded video


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے باکسر عامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ چائے عمدہ ہے۔

ایل او سی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہا ہوں۔

باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے اسکول نہیں جا سکتے، کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کیے جا رہے ہیں، بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز بنوں گا۔

قبل ازیں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں لاین آف کنٹرول کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ہم ٹی وی پر کشمیر کی صورت حال دیکھتے ہیں جس نے مجھے مجبور کیا کہ یہاں کا دورہ کر کے اپنی آواز کو دنیا کے سامنے اٹھاؤں۔

1,313 people are talking about this

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations