
views
ہم آپ کو بتائیں گے کہ پرفیوم کی ان بوتلوں پر فرنچ زبان میں کیا لکھا ہوتا ہے اور ان کا کیا مطلب ہوتا ہے۔
پرفیوم لگاتے وقت یا خریدتے وقت آپ کی نظروں کے سامنے سے ، perfume ،Eau de cologne ،Eau de toilette ،Eau de parfum اور Eau fraiche یہ تمام لفظ ضرور گزرے ہوں گے اور ان لفظوں سے کافی لوگ واقف بھی ہوں گے۔
یہ تمام لفظ فرنچ زبان میں پرفیوم کی اقسام بتاتے ہیں جو کہ بوتلوں کے اوپر لکھے ہوئے ہوتے ہیں۔
1. perfume
ہم تمام لوگ اس لفظ سے تو مکمل طور پر واقف ہیں، اس پرفیوم کو بنانے میں 20 سے 30 فیصد ضروری تیل کا استعمال کیا جاتا ہے یہی وجہ ہوتی ہے کہ اس کی خوشبو دیر پا ہوتی ہے، انسان کی جلد پر اس کی خوشبو 6 گھنٹے، جبکہ کپڑوں پر 1 دن برقرار رہتی ہے اور یہ قسم تمام خوشبوؤں میں سب سے مہنگی ہوتی ہے۔
2. Eau de parfum
ہم میں سے بہت لوگ تذبذب کا شکار رہتے ہیں اور پرفیوم کی اس قسم کو بھی سارے پرفیوم جیسا ہی سمجھتے ہیں، اس میں لفظ ( Eau ) کا مطلب پانی ہوتا ہے، تو اس کے نام سے ہی یہ بات واضح ہے کہ یہ پرفیوم پانی میں محلول ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی خوشبو 4 گھنٹوں تک برقرار رہتی ہے جب کہ اس کی خوشبو پرفیوم کے مقابلے میں دھیمی ہوتی ہے۔
3. Eau de toilette
پرفیوم کی یہ قسم 14ویں صدی میں بنی تھی اور اس زمانے میں اسے ’ہیونلی واٹر‘ بھی کہا کرتے تھے، اس پرفیوم کی خوشبو ہلکی ہوتی ہے اور یہ 5 سے 15 فیصد خالص ایسنس میں الکوحل کی ملاوٹ سے بنتا ہے، اس کی خوشبو 2 سے 3 گھنٹے تک برقرار رہتی ہے جب کہ زیادہ تر لوگ پرفیوم کی اس قسم کو خریدنا اور استعمال کرنا بے حد پسند کرتے ہیں۔
4. Eau de cologne
ابتداء میں اس خوشبو کا استعمال شمالی امریکا کے مرد حضرات کیا کرتے تھے، فرنچ زبان کے اس لفظ کا مطلب ہلکا اور تازے پھل جیسی خوشبو ہوتا ہے، اس کی خوشبو 2 گھنٹوں تک برقرار رہتی ہے اور اسے زیادہ تر نوجوان استعمال کرتے ہیں۔
5. Eau fraiche
اس لفظ کا مطلب اردو زبان میں ’تازہ پانی‘ ہے ، جیسا کہ اس کے لفظ سے ہی ہمیں اندازہ ہورہا ہے کہ اس پرفیوم کو بنانے میں الکوحل اور پانی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے اور اس کی خوشبو تمام پرفیوم میں سب سے ہلکی ہوتی ہے، اس کی خوشبو ایک گھنٹے یا اس بھی کم وقت تک برقرار رہتی ہے اور یہ خریدنے کے لیے سب سے سستا پرفیوم سمجھا جاتا ہے، اور اسے دن میں لگایا جاتا ہے۔
Facebook Conversations
Disqus Conversations