فیس بک ایپ میں آ رہا ہے 360 ڈگرِی فیچر
فیس بک ایپ میں آ رہا ہے 360 ڈگرِی فیچر
فیس بک بہت جلد موبائل صارفین کو 360 ڈگری فوٹو فیچر فراہم کرے گا جس کی مدد سے صارفین وی آر فوٹو بنا کر اسے کور فوٹو کے طور پر بھی لگا سکیں گے۔

اپیل اور اینڈرائڈ دونوں کے صارفین فیس بک کے 360 ڈگری فوٹو فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

صارفین اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فیس بک ایپ میں جانے کے بعد اسٹیٹس کے آپشنز میں جا کر ’360 فوٹو فیچر‘ کو منتخب کر سکتے ہیں۔

صارفین 360 ڈگری فوٹو لینے کے بعد اسے فیس بک کے کور کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں یا پھر اسے اپنی ٹائم لائن پر شیئر کر سکتے ہیں۔

360 ڈگری کی ہر تصویر موبائل میں کیمرا رول یا گیلری میں براہ راست محفوظ ہوجائے گی۔

صارفین کو پیناروما شاٹ لینے کے لئے اب کسی خاص کیمرے یا ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ ایسی کو بھی تصویر 360 ڈگری فیچر کے ذریعے بنا سکیں گے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations