1,636
views
views
فیس بک کی دوستی محبت میں ایسی بدلی کہ امریکی خاتون اپنے محبوب کے لیے پاکستان دوڑی چلی آئیں اور ۔

41 سالہ امریکی خاتون شیلا این پرنس نے فیس بک پر رحیم یار خان کے 24 سالہ نوجوان شہریار سے سوشل میڈیا فیس بک پر دوستی کی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہوگئے اور شادی کا فیصلہ کیا۔

شیلا این پرنس خانپور کے نواحی علاقہ بستی بلوچاں پہنچی جہاں انہوں نے اسلام قبول کیا اور 24 سالہ شہر یار سے نکاح کیا۔
اس موقع پر دولہے شہریار کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی تھی، دوستی محبت میں بدلی تو شادی کا فیصلہ کیا۔
عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے دلہا اور دلہن کو شادی کی مبارکباد پیش کی ۔
Comments
0 comment