views
جاپان کے علاقے سائی تاما سے تعلق رکھنے والے فنکار منابو کساکا کاغذ کی مدد سے کلائی کی گھڑیوں کی ہوبہو کاپی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
منابو کساکا اس قدر مہارت اور باریکی کے ساتھ کاغذ کی مدد سے گھڑی کے باریک ترین پرزے بھی تیار کرتا ہے جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

دنیا کی مشہور گھڑی ساز کمپنیوں رولیکس اور کاسیو کی گھڑیوں کی کاپی کاغذ کی مدد سے تیار کرنا بچوں کا کھیل نہیں ہے لیکن منابو کساکا ان گھڑیوں کو بھی بغیر کسی تھری ڈی پرنٹر اور جدید مشینوں کے کاغذ کی مدد سے بنا لیتا ہے۔
منابو کساکا گھڑیوں کی تیاری کے لئے پہلے ایک پیپر پر ان کی ڈرائنگ تیار کرتا ہے اور پھر گلو، باریک بلیڈ، ٹوئزر اور دیگر ضروری آلات کا استعمال کرتا ہے۔

جاپانی فنکار کے کام کو دیکھ کر بالکل بھی یقین نہیں آتا کہ واقعی یہ گھڑیاں ہاتھ سے تیار کی گئی ہیں لیکن منابو کساکا اس کام میں اتنا ماہر ہو چکا ہے کہ اس کے لیے اس قسم کی گھڑیاں تیار کرنا اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
Comments
0 comment