views
نیب نے خواجہ سعد رفیق کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا
لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ منی بجٹ آرہا ہے جو مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے۔

(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نالائقوں کے حوالے کردیا ہے، عمران خان کی حکومت نے پاکستان کومسائل کی دلدل میں دھکیل دیا، اب جو عمران خان کو لے کر آئے ہیں وہ آج پچھتا رہے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سول آمریت کی حکومت سے عوام کی جان جلد چھوٹے گی، یہ نااہل حکمران ہے جو اس وقت بھکاری بنا ہوا ہے، پاکستان کا وزیر اعظم کشکول لے دنیا میں گھوم رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام ہورہا ہے جو زیادہ دیر نہیں چلے گا، یہ وقت بدلے اور بہت جلد بدلے گا، ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ضمیر مطمئن ہے۔
واضح رہےکہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں انہیں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
Comments
0 comment