1,566
views
views
حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان کے مطابق بارشوں کے نہ ہونے اور خشک سالی کی وجہ سے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوا
حب ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ خشک سالی اور بارشوں کے نہ ہونے سے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔

سہیل خان کے مطابق ڈیم سے فی الحال حب اور گڈانی کو جنریٹرز سے پانی پمپ کرکے لسبیلہ کینال کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد پر محیط ہے، جہاں سے پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے کراچی کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
گذشتہ برس جون میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی اور حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لائن تک آگئی تھی۔
Comments
0 comment