حج کیلئے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گی
حج کیلئے درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو گی
حج کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا جو 26 اپریل تک جاری رہے گا۔

Hajj Application Ki Receiving Aaj Se Shoroh Hogi

وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستیں حبیب بینک، یو بی ایل، نیشنل بینک، ایم سی بی، الائیڈ بینک کی مخصوص برانچوں پر وصول کی جائیں گی جب کہ زرعی ترقیاتی بینک، بینک الفلاح، میزان بینک، بینک آف پنجاب، حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی مختلف برانچوں پر بھی حج درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور سکھر کے عازمین امسال 2 لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرائیں گے جب کہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے عازمین حج کے لئے 2لاکھ 80 ہزار روپے جمع کرائیں گے تاہم قربانی کے 13 ہزار 50 روپے حج پیکج کے علاوہ جمع کرانا ہوں گے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین کے لیے قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہوگی۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations