'حجاب فیصلے کو واپس بحال کرنے کیلئے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے بات کروں گا'
'حجاب فیصلے کو واپس بحال کرنے کیلئے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے بات کروں گا'
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے خیبر پختونخوا میں عبایا کو لازمی قرار دیے جانے کا حکم نامہ منسوخ کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان

علی محمد خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خیبر پختونخوا کے سیکریٹری تعلیم کو مخاطب کیا اور کہا کہ خیبر پختونخواہ میں اسکول کی بچیوں کے لیے حجاب کو لازمی قرار دینا احسن اقدام ہے اور عین اسلام اور مدنی ریاست و آئین کے مطابق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کو عجلت میں واپس لینے کے اقدام سے میں متفق نہیں، اس فیصلے کو واپس بحال کیا جائے!

علی محمد خان نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم اور وزیر اعلی سے اس پر بات کروں گا۔


صاحب کا خیبر پختون خواہ میں سکول کی بچیوں کیلئے حجاب کو لازمی قرار دینا احسن اقدام ہے اور عین اسلام اور مدنی ریاست و آئین کے مطابق ہے
اس کو عجلت میں واپس لینے کے اقدام سے میں متفق نہیں،اس فیصلے کو واپس بحال کیا جائے!
میں وزیراعظم اور وزیر اعلی سے اس پہ بات کرونگا

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter




 واضح رہے کہ تین روز قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر فیمیل پشاور نے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں ضلع ہری پور میں اسکول کی طالبات کے لیے عبایا یا چادر لینے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

بعدازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری ایجوکیشن کو نوٹی فکیشن منسوخ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations