860
views
views
سندھ بھر میں عید کی نماز کے لیے ہدایت نامہ جاری
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں ہدایت نامہ جاری کیا گیا جو کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھیج دیا گیا ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ نماز عید کے لیے مقررہ مقامات کی پہلے سے نشاندہی کی جائے، جمعتہ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر کیے جائیں۔
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات کے لیے 20 نکاتی ضوابط پر عمل کرایا جائے، نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ایک مقام پر ایک سے زائد بار نمازِ عید اداکی جائے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بازاروں، بس اسٹینڈ، ہائی ویز اور قبرستانوں کے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔
Comments
0 comment