1,395
views
views
ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کیا تبدیلی آئی تحریک انصاف نے بڑا دعویٰ کردیا
حکومت پہلے سو دنوں میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر واپس لائی ہے

اسلام آباد ۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلے سو دنوں میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر واپس لائی ہے۔
اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے برآمد اور تجارتی حجم کو بڑھانے سمیت، زیر التواء بیرونی ادائیگیوں کو کامیابی سے منظم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دے کر قومی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے تمام آپشنز پر غور کررہی ہے۔
Comments
0 comment