views

لاہور کے جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال کے آئی سی یوز میں جگہ بھر گئی ہے جب کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے آئی سی یو میں بھی جگہ باقی نہیں رہی ہے۔جناح ہسپتال کے آئی سی یو کے 15 بیڈز پر مریض موجود ہیں اور کسی نئے مریض کی گنجائش نہیں ہے جب کہ گنگا رام ہسپتال کے دس میں سے صرف ایک بیڈ خالی رہ گیا۔میو ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں 80 فیصد جگہ بھر گئی، ہسپتال کے آئی سی یو کے 50 بیڈز میں سے صرف 10 خالی بچے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں دن بہ دن کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 6 ہزار 397 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 933 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 107 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 463 ہو گیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 47 ہزار 382 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 46 ہزار 828، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 787، بلوچستان میں 7 ہزار 673، اسلام آباد میں 6 ہزار 699، آزادکشمیر میں 534 اور گلگت بلتستان میں 1,030 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 890 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 776، خیبر پختونخوا میں 632، اسلام آباد میں 65، گلگت بلتستان میں 15، بلوچستان میں 75 اور آزاد کشمیر میں 10 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Comments
0 comment