خالص سونے کا ٹوائلٹ چوری
 خالص سونے کا ٹوائلٹ چوری
انگلینڈ میں سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کی جائے پیدائش بلنھایم پیلس میں نصب 18 قیراط خالص سونے سےبنا ٹوائلٹ چوری ہو گیا۔



ایک اطالوی آرٹسٹ موریزیو کیٹیلان کا تیار کردہ پوری طرح سے قابل استعمال مذکورہ ٹوائلٹ نمائش کی وجہ سے وہاں لگایا گیا تھا جو کہ جمعرات سے شروع ہونا تھی۔

Blenheim Palace@BlenheimPalace


** UPDATE **

We can confirm there was an incident overnight which has led to Blenheim Palace being closed until 2pm today. We are working closely with Thames Valley Police and would direct any media enquiries to them at this stage.


بلنھایم پیلس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اطالوی آرٹسٹ کے مطابق ٹوائلٹ "امریکا" کی مالیت 50 لاکھ امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ہفتے کی صبح چار بجکر 57 منٹ پر چوری کی اطلاع ملی جب کہ چور اس سے 7 منٹ پہلے واردات کرکے جا چکا تھا۔

پولیس نے اس حوالے سے ایک 66 سالہ شخص کو گرفتار بھی کیا ہے تاہم ابھی تک ٹوائلٹ نہیں مل سکا ہے۔

سونے سے بنا مذکورہ ٹوائلٹ 27 اکتوبر پر پیلس میں نمائش کے لیے موجود رہنا تھا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations