views

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے ایموجیز ہوتے ہیں جو آپ کے موڈ کو ظاہر کرتے ہیں تاہم مرکزی چین میں کمپنی ملازم کو اپنی باس کو ’اوکے‘ ایموجی بھیجنا مہنگا پڑ گیا اور اسے نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
چین کے صوبے چانگشا میں وی چیٹ گروپ پر خاتون منیجر نے گزشتہ ہفتے ملازم کو چند اہم دستاویز بھیجیں جس کے جواب میں اس نے ’اوکے‘ کا ایموجی بنا کر بھیج دیا۔
ملازم کی جانب سے ایموجی بھیجے جانے پر خاتون منیجر نے اسے نوکری سے برخاست کردیا۔
خاتون منیجر اور ملازم کے درمیان ہونے والی گفتگو کے میسجز سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ویبو‘ پر وائرل ہوگئے جس پر صارفین کے 280 ملین ویوز آچکے ہیں۔
کمپنی کی خاتون منیجر نے کہا کہ آپ کو رولز کا پتا نہیں ہے کہ کس طرح لکھ کر جواب دیا جاتا ہے آپ نے ایموجی بنا کر بھیج دی، میں نے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں آپ کو برخاست کرنے کا کہہ دیا ہے۔
ملازم کا کہنا تھا کہ میں اس کمپنی میں کافی عرصے سے خدمات انجام دے رہا ہوں، یہ میرے لیے حیرت انگیز ہے کہ تاہم میں نے انہیں مزید کوئی جواب نہیں دیا۔
رین مین بزنس اسکول کی پروفیسر وینگ لی پنگ نے کہا کہ کسی ملازم کو نوکری سے نکالنے کا یہ صوابدیدی اختیار ہے تاہم چھوٹی کمپنیاں اس طرح کے رولز کو فالو نہیں کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ چین میں اسی طرح کا ایک اور واقعہ سامنے آیا تھا جب ملازم نے آن لائن چیٹ کے دوران سوال کے جواب میں ’ام‘ لکھا تھا۔
Comments
0 comment