views
میرے گھر میں چار لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، سات سے آٹھ لوگوں میں علامات موجود ہیں
اینکر پرسن عمران خان کے گھر میں چار لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، سات سے آٹھ لوگوں میں علامات موجود۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن عمران خان کے گھر میں چار لوگوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ اینکر عمران خان نے اپنے گھر سے خصوصی پروگرام کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بھی دو دن سے بخار کی شکایت ہے اور کورونا کی ساری علامات کا سامنا بھی ہے۔
اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دو چار روز تک ان کی فیملی کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا جس میں صورت حال مزید واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے کورونا وائرس کی سنگینی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کی فیملی کورونا وائرس سے متعلق ہر قسم کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا تھے مگر اس کے باوجود وہ وائرس کا شکار ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ میں صرف اپنے گھر سے آفس تک جاتا تھا اور واپسی پر تمام تر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے خود کو اچھے سے سینیٹائز کر کے گھر میں داخل ہوتا تھا۔
اینکر پرسن عمران خان نے بتایا کہ ان کے گھر میں کچھ افراد میں کورونا کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں جبکہ کچھ میں نہیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے باوجود میری فیملی کو کورونا ہو گیا ہے۔
اینکر پرسن عمران خان کے مطابق جب انہوں نے اس ساری صورت حال کا ذکر اپنے ڈاکٹر سے کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ جنگل یا غار میں رہتے ہوں اور تمام لوگوں کی پہچ سے دور ہوں تو صرف اسی صورت میں آپ اس وباء سے محفوظ رہ سکتے ہیں، ورنہ نہیں۔ ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کری اسپتالوں میں جانے کی بجائے اپنا علاج گھر پر ہی کریں۔
Comments
0 comment