کورونا کی وجہ سے پاکستان کو 2500 ارب کا نقصان، معیشت کا حجم کتنا رہ گیا؟
کورونا کی وجہ سے پاکستان کو 2500 ارب کا نقصان، معیشت کا حجم کتنا رہ گیا؟
اسلام آباد کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کو اب تک 2500 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ پاکستانی معیشت کا حجم سکڑ کر 415 کھرب روپے رہ گیا ہے۔

کورونا کی وجہ سے پاکستان کو 2500 ارب کا نقصان، معیشت کا حجم کتنا رہ گیا؟ پریشان کن انکشاف

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی ماہرین کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو رواں سال 2500 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، کورونا نے معیشت کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستانی معیشت 25 کھرب روپے سکڑ گئی ہے اور اس کا حجم 440 کھرب سے کم ہو کر 415 کھرب روپے تک رہ گیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3فیصد ہدف کےمقابلے میں منفی 0.4فیصدرہی اور مجموعی طور پر جی ڈی پی کی مدمیں نقصان 3.6فیصدتک ریکارڈ کیاگیا۔ نئےمالی سال کےلیےجی ڈی پی گروتھ کاہدف 2.3فیصد تجویز کیا گیا ہے تاہم عالمی مالیاتی ادارے اورماہرین پاکستان کی معیشت میں 1.9فیصد گروتھ دیکھ رہے ہیں۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations