ریاض(این این آئی)سعودی عرب سمیت چار عرب ریاستوں نے تصدیق کی ہے کہ اْن کے تیرہ مطالبات کے حوالے سے خلیجی ریاست قطر کا جواب موصول ہو گیا ہے۔

ریاض(این این آئی)سعودی عرب سمیت چار عرب ریاستوں نے تصدیق کی ہے کہ اْن کے تیرہ مطالبات کے حوالے سے خلیجی ریاست قطر کا جواب موصول ہو گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے بائیس جون کو اپنے مطالبات کی فہرست قطر کو دیتے ہوئے اسے ان پر عملدرآمد کے لیے 10 دن کا وقت دیا تھا۔تاہم اتوار کے روز اس مہلت میں دو روز کا اضافہ کیا گیا تھا۔ ان چاروں ملکوں کی جانب سے بدھ کی صبح جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ قطر کی حکومت

نے مہلت ختم ہونے سے قبل مطالبات کے حوالے سے جواب فراہم کر دیا ہے۔ اس مشترکہ بیان میں قطر کے ردعمل بارے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی فوری تبصرہ کیا گیا ہے۔

YOUR REACTION?



Facebook Conversations



Disqus Conversations