views

دوحہ کے کنونشن سینٹر میں جاری اس لگژری موٹر شو میں دنیا بھر سے بے شمارکارساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کر رہی ہیں جنہوں نے اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کئےہیں جن میں مرسڈیزبینز، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ، ہونڈا سوکس اورریسنگ کارزسمیت کئی گاڑیاں شامل ہیں۔
یہ رنگا رنگ موٹر شو 22اپریل کو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا جس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔ صرف یہی نہیں آٹو میٹک کاریں،پرینٹیڈ کاریں، دنیا کے بہترین ساؤنڈ سسٹم سے سجی کاریں، وِنٹیج اورفارمولا ون کارز سمیت جی ٹی ماڈل اورپورش کے جدید ماڈل نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔
بڑے رقبے پر پھیلے کنونشن سینٹر میں منعقدہ اس آٹو شو میں رواں برس دنیا بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment