2,969
views
views
لاس اینجلس : معروف ویڈیو گیم "کال آف ڈیوٹی" کا13 واں حصہ متعارف کرادیا گیا ہے، اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم "کال آف ڈیوٹی- ورلڈ وار 2 کا نیا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔
سلیج ہیمر گیمز کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس ویڈیو گیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک شامل ہیں، جب کہ گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن اس حصے میں شامل ہیں۔

اس گیم میں نئے کردار بھی موجود ہیں، جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ماہر نشانے باز فائٹرز، ہتھیاروں سے لیس طاقتور کھلاڑیوں اور خطرناک دشمنوں کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم پلے اسٹیشن فور کیلئے موزوں ہے، جو3نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا
Comments
0 comment