views

سمبوکا کے ڈپٹی میئر نے تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی کے پیش نظر 1 یورو میں گھر فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے—
حال ہی میں اٹلی کے علاقے ’سمبوکا‘ کے ڈپٹی میئر جیوسپ کیسیوپو (Giuseppe Cacioppo) نے 1 یورو میں گھر فروخت کرنے کا اعلان کیا جو خبروں کی زینت بن گیا ہے۔
سمبوکا کے ڈپٹی میئر نے یہ اعلان تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی کے پیش نظر کیا کیونکہ اچھی خاصی تعداد میں مقامی افراد بڑے شہروں کی طرف ہجرت کرچکے ہیں۔
ڈپٹی میئر نے گھروں کی فروخت 1 یورو میں کرنے کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ گھر خریدنے والے مالک کو 3 سال میں 15 ہزار یورو تزئین و آرائش پر خرچ کرنا پڑیں گے۔
واضح رہے کی اٹلی کا 1 یورو، 155 پاکستانی روپے سے زائد کچھ بنتا ہے، یعنی اٹلی کے علاقے سمبوکا میں گھر اتنے سستے ہیں جن کا پاکستان میں تصور کرنا بھی ناممکن ہے۔
سمبوکا اٹلی کا ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں سے بحیرہ روم کے جزائر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
Comments
0 comment