پائلٹ راشد منہاس کا 48 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
پائلٹ راشد منہاس کا 48 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ اور نشان حیدر پانے والے راشد منہاس کا 48 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ سینٹ پیٹرک اسکول کراچی سے سینئیر کیمبرج کیا اور پاکستان ایئر فورس اکیڈیمی رسالپور میں تربیت پائی۔ فروری 1971 میں انگریزی، ائیر فورس لا اور جہاز رانی میں بی۔ ایس۔ سی کیا۔

اگست 1971 میں پائلٹ آفیسر بنے اور 20 اگست کو تیسری تنہا پرواز پر نکلے۔ ٹرینر جیٹ طیارے پر جیسے ہی سوار ہوئے ان کا انسٹرکٹر سیفٹی فلائٹ آفیسر مطیع الرحمان اشارہ دے کر کاک پٹ میں گھسا اور طیارے کا رخ بھارت کی طرف موڑ دیا۔

راشد منہاس نے ماری پور کنٹرول ٹاور سے رابطہ قائم کیا۔ ٹاور سے ہدایت ملی کہ طیارہ ہر قیمت پر اغوا سے بچانا ہے جس کے بعد پانچ منٹ تک مزاحمت کے بعد طیارہ زمین پر گرا دیا۔

اس طرح راشد منہاس نے جام شہادت نوش کیا۔ اس عظیم کارنامے پر راشد منہاس کو نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations