لاہور میں عارضی طور پر قائم کیے جانے والے قرنطینہ سنٹرز بند
لاہور میں عارضی طور پر قائم کیے جانے والے قرنطینہ سنٹرز بند
عارضی طور پر قائم کیے جانے والے قرنطینہ سنٹرز اور 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال بند کردیا گیا

لاہور میں عارضی طور پر قائم کیے جانے والے قرنطینہ سنٹرز اور 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال بند کردیا گیا

 حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں عارضی طور پر قائم کیے جانے والے قرنطینہ سنٹرز اور 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال بند کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ اعلان ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کیے جانے والے عارضی قرنطینہ سنٹرز بند کردیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں اور زیادہ مریضوں کی وجہ سے عارضی طور پر قرنطینہ سنٹرز قائم کیے گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اب ایئرپورٹ پر آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ نہیں کیے جائیں گے۔ڈی سی لاہور کے مطابق ایئرپورٹ پر اب صرف ان مسافروں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جن میں کورونا وائرس کی علامات ہوں گی۔

چینل کے مطابق ڈی سی لاہوردانش افضال کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر پانچ قرنطینہ سنٹرزاور50 بستروں پر مشتمل عارضی اسپتال قائم کیا گیا تھا۔ڈی سی لاہور کے مطابق پانچوں قرنطینہ سنٹرز اور50 بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال کو بند کردیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں قائم عارضی قرنطینہ سنٹرز ایک ایسے وقت میں بند کیے گئے ہیں کہ جب کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اندرون ملک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان خود بھی کہہ چکے ہیں کہ کورونا کے حوالے سے پاکستان میں پیک جولائی کے آخر یا اگست کے ابتدا میں آئے گی۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations