الیکشن کمیشن دفاتر میں یوٹیوب،فیس بک، ٹوئٹرپر پابندی عائ
الیکشن کمیشن دفاتر میں یوٹیوب،فیس بک، ٹوئٹرپر پابندی عائ
اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی اور آن فیلڈ دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر کڑی پابندی عائد کردی گئی ہے

pta-block-offensive-content-on-social-media-640x400


ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے تمام دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

Social-Media

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پابندی صوبائی دفاتر اور آن فیلڈ دفاتر پر بھی عائد کی گئی ہے، جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا، پابندی کے دائر میں سوشل میڈیا کی سائٹس یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر شامل ہیں۔ پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ECP

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سائبر حملوں سے بچنے کیلئے یہ اہم اقدامات کئے ہیں، ذرائع کے مطابق پابندی کا فیصلہ سرکاری اور اہم معلومات افشاں ہونے اور دفتری اوقات میں دفاتر کے ایس او پیز کو ملوحوظ خاطر رکھنے کے باعث بھی کیا گیا ہے۔

ecp

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 2 بار پہلے بھی سائبرحملے کئے جا چکے ہیں۔ تاہم کچھ عرصہ قبل کیے گئے سائبر حملے میں ڈیٹا محفوظ رہا تھا، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2013 ء کے عام انتخابات کے دوران بھی ای سی پی کی سائٹس پر سائبر حملہ کیا گیا تھا۔ 

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations