پلوامہ واقعہ اورکلبھوشن کیس، قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
پلوامہ واقعہ اورکلبھوشن کیس، قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، وزیرخزانہ اسد عمر ،وزیر دفاع پرویز خٹک ، خارجہ کے وزرا اور وزیر مملکت داخلہ شرکت کریں گے جبکہ حساس اداروں کےسربراہ و دیگرسیکیورٹی حکام بھی شریک ہوں گے۔


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پلوامہ واقعےاور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور کلبھوشن یادیوکیس پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا جائرہ لیا جائے گا اور پلوامہ واقعے اوراس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق بھی غور کیا جائے گا، دفترخارجہ حکام کلبھوشن یادیوکیس پر بریف دیں گے۔

یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سرکاری خطاب میں بھارت کو پیش کش کی تھی کہ اگر اُس کے پاس پلوامہ حملے سے متعلق شواہد ہیں تو پیش کرے، پاکستان کارروائی کرے گا، تاہم اگر بھارت نے جارحیت کا سوچا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

 بھارت نے حملہ کیاتوجواب دینےکاسوچیں گےنہیں بلکہ جواب دیں گے، وزیراعظم

خیال رہے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں زیرسماعت ہے اور پاکستان کے دلائل پر بھارتی وکلا کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ میں حملہ کالعدم جیش محمد کی جانب سے کیا گیا ، جسے پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations