پی آئی اے کے پائلٹس سمیت 50 سے زائد ملازمین فارغ
 پی آئی اے کے پائلٹس سمیت 50 سے زائد ملازمین فارغ
عملےکو جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر نوکری سے فوری برطرف کیا گیا: ترجمان پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے جعلی ڈگری پر تین کپتانوں سمیت 50 سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلی ڈگری والے پائلٹس اور کیبن کریو کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کی ہدایات پر کی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تین کپتانوں کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ جعلی ڈگری پر کیبن کریو کے 50 ارکان بھی ملازمت سے فارغ کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق عملےکو جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر نوکری سے فوری برطرف کیا گیا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations