1,295
views
views
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا معاملہ زیر غور آئے گا جب کہ مالیاتی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
اسلام آباد: آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر وزیراعظم نے پیر کو مالیاتی امور اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بریفنگ میں کابینہ اور پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی شریک ہوں گے جب کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ سمیت حکومتی معاشی ٹیم کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم نے وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول کے درمیان طے پانے والےمعاہدے کے مسودے کو مسترد کردیا ہے، وزیراعظم افراط زر کے معاملے پر نرم شرائط چاہتے ہیں جب کہ انہوں نے ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments
0 comment