views
فرانسیسی صدر نے آج سے ملک کھولنے کا اعلان کیا ہے اور لاک ڈاؤن کی زیادہ تر پابندیاں بھی نرم کر دی ہیں جب کہ آج سے ریڈ زون میں ریسٹورینٹس کھول دیے جائیں گے اور 22 جون سے اسکول کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ میں بھی 3 ماہ بعد آج سے تجارتی مراکز کھل جائیں گے، اس کے علاوہ مصر نے بھی یکم جولائی سے فضائی حدود کھولنے اور ساحلی مقامات پرسیاحوں کو داخلے کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے۔
ادھر بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ایک ہی جگہ 60 سے زائد کورونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد علاقے میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
چین میں آج کورونا وائرس کے 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد چین کے دار الحکومت بیجنگ کے مزید 10 سے زائد علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 79 لاکھ افراد سے زائد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
Comments
0 comment