کئی ملکوں میں رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن 'سپربلڈ وولف مون' کا نظارہ
کئی ملکوں میں رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن 'سپربلڈ وولف مون' کا نظارہ
رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا نظارہ افریقہ، یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا میں کیا گیا، جسے ماہرین فلکیات نے 'سپر بلڈ وولف مون' کا نام دیا ہے۔


سپر بلڈ وولف مون پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آیا—

واضح رہے کہ چاند کا زمین کے قریب آنا اور معمول سے بڑا نظر آنا 'سپر مون' کہلاتا ہے جبکہ سورج کی روشنی کے باعث سرخ و نارنجی مائل سیاہ نظر آنے پر چاند 'بلڈ مون' کہلاتا ہے۔

دوسری جانب چونکہ یہ چاند گرہن جنوری میں ہوا، اسی لیے اسے 'سپر بلڈ وولف مون' کا نام دیا گیا ہے۔

سپر بلڈ وولف مون پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آیا، تاہم جنوبی و شمالی امریکا، یورپ اور افریقہ میں لوگوں نے اس کے نظارے کیے۔

یہ مکمل چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 36 منٹ پر شروع ہوا اور 11 بج کر 45 منٹ تک رہا۔

View image on Twitter





Embedded video




رواں برس 16 اور 17 جولائی کو چاند کو جزوی گرہن لگے گا، جسے پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا، اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہوگا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations