ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصداضافے کامطالبہ
ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصداضافے کامطالبہ
مسلم لیگ ن کے صدر اورقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصداضافے کامطالبہ کردیا۔

شہبازشریف کاسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصداضافے کامطالبہ

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن )نے ہرسال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، ہم نے ملازمین کوہاؤس الاؤنسزکے علاوہ دیگرمراعات دیں،سرکاری کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاکہ مہنگائی ہرحد پارکرچکی ہے،صحت کے اخراجات بڑھ چکے ہیں،سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھاناناانصافی نہیں تواورکیاہے؟،انہوں نے کہاکہ معاشی تحریک پیدا کرنے کے اقدامات کہاں ہیں؟،سرکاری شعبے کے ترقیاتی اخراجات اورمنصوبے کہاں ہیں؟۔

شہبازشریف نے کہاکہ کسانوں کی مددکےلئے کسی پروگرام کا بجٹ میں ذکر تک نہیں،حکومت کسان اورزراعت کےلئے اقدامات میں ناکام ہوئی۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations