منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ اسد عمر
منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ اسد عمر
کراچی: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا۔


وزیر خزانہ اسد عمر کراچی چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں سے ملاقات کے موقع پر

واضح رہے کہ اس سے قبل 21 جنوری کو منی بجٹ پیش کرنے کا پلان تھا، تاہم وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دورے کے سبب اس کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سیچوریٹری ریگولیٹری آرڈرز (ایس آر او) کے اجراء کا اختیار ختم کردیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا کہ منی بجٹ میں ٹیکس بے ضابطگیوں کو دور کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسوں کے حوالے سے ہر قسم کی تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگی۔

ملاقات کے دوران صنعتکاروں کی جانب سے ایف بی آر کے نچلے سطح کے افسران کو اختیارات دیئے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations