views

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی جس کی وضاحت میں انہوں نے فرینچ زبان میں سوال کیا کہ ?'Quel profondeur est votre amour'
اداکارہ کی تصویر کو پسند کرتے ہوئے مداحوں نے تبصرہ کیا کہ آخر انہوں نے کس زبان میں کیا لکھا ہے اور اس کا اردو ترجمہ کیا ہے؟
دراصل مہوش حیات نے فرینچ زبان میں اپنے پرستاروں سے پوچھا ہے کہ آپ کی محبت میں کتنی گہرائی ہے؟
دوسری جانب کچھ پرستاروں نے ان کے لباس کی وجہ سے انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ اس وقت اداکارہ امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ اور مودی حکومت کی حمایت کرنے والی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس سے ملاقات کی تھی۔
اس کے علاوہ انہوں نے یو ایس اوپن چیمپیئن شپ میں بھی شرکت کی تھی جن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی تھیں۔
Comments
0 comment