views

اداکارہ مہوش حیات اور اداکار اظفر رحمان کی نئی فلم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن مداحوں کو اس حوالے سے تفصیلات کا بے چینی سے انتظار تھا جو اب ختم ہوگیا ہے۔
وجاہت رؤف نے اپنی نئی فلم کے ٹائٹل سمیت کاسٹ کی معلومات بھی مداحوں کے سامنے پیش کردی ہیں۔
ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی تیسری فلم کا اعلان کرتے ہیں جس میں مہوش حیات، اظفر رحمان، زارا نور صدیقی، اسد صدیقی، عاشر وجاہت اور محمود اسلم شامل ہیں۔
وجاہت رؤف نے اس ویڈیو میں فلم کا ٹائٹل ’چھلاوا‘ سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا جب کہ رواں برس عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی موسیقی شیراز اوپل نے ترتیب دی ہے جب کہ ہدایت کاری سے لے کر فلم کا اسکرپٹ وجاہت رؤف نے لکھا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ رومانوی کہانی ہوگی جس میں کامیڈی کا تڑکا بھی شامل ہوگا۔
یاد رہے کہ رواں برس عید الفطر پر فلم ’چھلاوا‘ سمیت دو بڑی فلمیں ’دی لیجینڈ آف مولا جٹ‘ اور ’رونگ نمبر 2‘ سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔
Comments
0 comment